آئے گی جب یاد ان کی تو چند آنسو بہا دیں گے
پھر جلدکوشش کرکے اسے مسند دل سے ہٹا دیں گے
وہ کیا سمجھتے ہیں ان کے بعد کوئی نہ آئے گا
اس کے بعد کسی اہل کو یہ مقام دیں گے
ان کے جانے کے بعدکیسے گزارہ ہے وقت ہم نے
کبھی ہوئی سرراہ ملاقات تو ان کو بتا دیں گے
ان کو چاہنے میں جو وقت ضائع کیا ہم نے
اسے اک حرف غلط کی طرح مٹا دیں گے
دیا ہے دھوکا انہوں نے محبّت کے نام پہ
اے سلمان ہم خود کو ان کے بن رہنا سکھا دیں گے
Poet: H.M. Salman Amin
0 Comments